بھٹکل 30؍مئی (ایس او نیوز)بھٹکل تعلقہ باڈی بلڈنگ ایسو سی ایشن کی طرف سے منعقدہ تعلقہ سطح کے باڈی بلڈنگ مقابلے میں الٹی میٹ فٹنیس کلب کے منجو ناتھ نائک نے " مسٹربھٹکل"2016کا خطاب جیت لیا ۔
بھٹکل تعلقہ کے تقریباً 40باڈی بلڈرس نے اس مقابلے میں حصہ لیاتھا۔جملہ چھ زمروں میں مقابلہ جیتنے والوں، فرسٹ رنر اپ اور سیکنڈ رنر اپ کو بالترتیب نقدانعام 1,500روپے، 1000روپے،500روپے اور ٹرافی سے نوازا گیا۔
مختلف زمروں میں مقابلہ جیتنے والوں کے نام اس طرح ہیں۔ مسٹر بھٹکل کا خطاب منجوناتھ نائک نے حاصل کیا ۔55کلو گرام زمرے میں راگھویندرا نائک (فرینڈس جم، بھٹکل)، 60کلوگرام زمرے میں منجو ناتھ نائک (الٹی میٹ فٹنیس کلب بھٹکل) ، 65کلو گرام زمرے میں کمار نائک (انمول ملٹی جم ، مرڈیشور) 70کلو گرام زمرے میں مہیش نائک (فرینڈس جم بھٹکل) 75کلو گرام زمرے میںیوگیش ایچ نائک (فرینڈس جم بھٹکل) 75کلو گرام سے زائد زمرے میں رحمت اللہ (صغریٰ ملٹی جم، بھٹکل) اس کے علاوہ بیسٹ پوزر کے طور پربھی منجوناتھ نائک نے انعام حاصل کیا۔
اس مقابلے کا افتتاح مہمان خصوصی سنیل نائک نے دیپ جلا کر کیا۔ عنایت اللہ شاہ بندری نے مہمان اعزازی کی حیثیت سے شرکت کی۔ اس موقع پر اڈپی میں ماسٹرکا خطاب جیتنے والے اکشے نارائین موگیر، مسٹر نارتھ کینرا کا خطاب جیتنے والے سندیپ اچاریہ، باڈی بلڈنگ ایسو سی ایشن کے صدر جناب مولانا عزیزالرحمن ندوی، نائب صدر نذیر قاسمجی اور جنرل سکریٹری وینکٹیش نائک کی تہنیت کی گئی۔مقابلے کے دوران مہمانان خصوصی اور ایسو سی ایشن کے عہدیداران کے علاوہ سرینواس نائک، پرکاش نائک، گنیش نائک ، گنپتی نائک، جی ڈی بھٹ، ایس ڈی نائک، محمد انصار، پاسکل گومز، منموہن نائک نائک، مبشرہلارے ، یحییٰ شاہ بندری، شہباز دامدااور دیگر بہت سارے معززین موجود تھے۔اس پروگرام کی نظامت منجو ناتھ نائک اور گنگا دھر نائک نے کی۔